بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں نمازیوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کے لئے ایسی شرمناک حرکت شروع کردی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہیں رہے گی 

بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں نمازیوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کے لئے ...
بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں نمازیوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کے لئے ایسی شرمناک حرکت شروع کردی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہیں رہے گی 

  

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ پر امن سیاسی سرگرمیوں کو طاقت کے بل پر روکا جا رہا ہے حتیٰ کہ مساجد پر بھی پہرے بٹھاکر لوگوں کو ان میں نما ز پڑھنے سے روکا جاتا ہے

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کوحق خود ارادیت کی جدوجہد سے روکنے کیلئے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی پر امن سیاسی سرگرمیوں کو طاقت کے بل پر روکا جا رہا ہے حتیٰ کہ مساجد پر بھی پہرے بٹھاکر لوگوں کو ان میں نما ز پڑھنے سے روکا جاتا ہے۔ کشمیر کی صحافتی برادری کو بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے باز رکھنے کیلئے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /آزاد کشمیر /مظفرآباد