زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

  

آسٹرالوجر۔ایم اے شامی  

مالی حالات

خواجہ شہاب الدین احمد، کراچی

سوال: مالی حالات ٹھیک نہیں۔ میری زندگی کب بہتر ہو گی؟ کیا میں مستقبل میں امیر ہو جاﺅں گا؟

جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق معاشی طور پر آپ کا زائچہ بہتر ہے آپ کو وراثت سے متعلقہ امور میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

نوکری

فرحان نثار عباسی، آزاد کشمیر

سوال: مجھے کوئی نوکری نہیں مل رہی۔ میرے لئے کون سے شعبے میں نوکری کرنا بہتر رہے گی؟ کیا میری موجودہ دوست سے شادی بہتر رہے گی؟

جواب: آپ کے زائچے میں اس وقت کیتوکی دشا چل رہی ہے جس کی وجہ سے معاملاتِ زندگی میں مشکلات و پریشانیاں آئیں گی۔ حالات میں بہتری کے لئے روحانی تدابیر اختیار کریں۔ موجودہ حالات کو صبر و تحمل سے گزاریں۔ ہفتہ کے روز کالے ماش اور کالے بکرے کی سری کا صدقہ کریں۔ مبارک نگینہ یاقوت پہنیں۔ اسم اعظم کا ورد کریں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

ترقی و کامیابی

محمد نعمان اعظم، دبئی (UAE)

سوال: گزشتہ 2 سال سے دبئی رہ رہا ہوں۔ حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے۔ میرے لئے بیرون ملک رہنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے۔ پاکستان سے بھی نوکری کی آفر مل رہی ہے جو کہ بہت بہتر ہے اور دبئی کی نوکری بھی اچھی ہے۔ میرے لئے نوکری کرنا اور رہنا کہاں بہتر رہے گا؟

جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق بیرون ملک ترقی کے مواقع زیادہ ہیں۔ اور وہاں سیٹل ہو کر آپ اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

مالی حالات میں بہتری

افتخار جمیل، مردان

سوال: میرے مالی حالات کب ٹھیک ہوں گے اور ذاتی گھر کب تک بنا پاﺅں گا؟

جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق آپ کا قمری برج، برج دلو ہے۔ جو کہ ساڑھ ستی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے معاملاتِ زندگی میں مشکلات و پریشانیاں آئیں گی۔ حالات میں بہتری کے لئے مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ اپنے صدقات دیں۔ ہفتہ کے روز کالے ماش اور کالے کپڑے کا صدقہ دیں۔

رشتوں میں رکاوٹ

ف۔ ع، لاہور

سوال: میری بہن کے لئے جس جگہ بھی رشتہ کا انتخاب ہوتا ہے۔ وہاں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔

میرے بھائی کے لئے اچھا روزگار نہیں مل رہا اور نہ ہی رشتہ طے ہو پا رہا ہے۔ برائے مہربانی حساب لگا کر بتا دیں کہ اصل وجوہات کیا ہیں؟ اور یہ معاملات کب حل ہو سکیں گے؟

جواب: لگائے گئے زائچے کے مطابق پیدائشی زائچے میں شمس کی نحوست ہے۔ جس کی وجہ سے شادی اور ازدواجی معاملات میں مشکلات و پریشانیاں آئیں گی۔ حالات میں بہتری کے لئے لوحِ شمس بنوا کر پاس رکھیں۔ مبارک ورد یاحی یا قیوم پڑھیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔لگائے گئے زائچے کے مطابق زائچہ میں منگل دوش بن رہا ہے جس کی وجہ سے شادی اور ازدواجی معاملات میں مشکلات پیش آئیں گی۔ حالات میں بہتری کے لئے مکمل روحانی تدابیر اختیار کریں۔ اور منگل دوش کی مکمل کاٹ کروائیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

ہمیشہ جوان رہنا چاہتی ہوں

ارم بتول، میرپور خاص

سوال: میں ایک شادی شدہ عورت ہوں اور شوہر بھی بہت توجہ دیتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ میں خوبصورت ہی رہوں۔ آپ کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتائیں، جس سے میرے شوہر کی میرے ساتھ محبت میں اضافہ ہو سکے۔

جواب: انسان کی اصل خوبصورتی اس کی سیرت کی پاکیزگی ہے۔ دراصل روح کی لطافت جب چہرے پر آنا شروع ہو جائے گی تو انسان کو کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ روح کی لطافت اور بالیدگی تزکیہ نفس کے ذریعے ممکن ہے۔ اس کے لئے آپ نوری مراقبہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس مراقبے کے ذریعے انشاءاللہ آپ کو نفس مطمئنہ بھی حاصل ہو گا۔ جس کی تاثیر آپ کے چہرے پر نور بن کر ظاہر ہو گی۔

تعلیمی کامیابی

زرینہ بی بی، مانسہرہ

سوال: زائچوں کی روشنی میں بتائیں کہ کیا میں امتحان میں کامیاب ہو جاﺅں گی اور کہاں تک تعلیم حاصل کر سکوں گی؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق کوشش اور محنت سے آپ اپنے تعلیمی مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گی۔ گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ نمازِ پنجگانہ خشوع سے ادا کریں۔ جمعرات کے روز غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلایا کریں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

جادو کے اثرات

نواب بھٹی، گجرات

سوال: میرے نفسیاتی امراض کب تک ختم ہو جائیں گے؟ آگے تعلیم کتنی حاصل کر سکوں گا؟ میرے پر جادو، بندش یا نظر بند تو نہیں ہے۔ پڑھائی میں دل لگانے کے لئے کیا کیا جائے؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق ذہنی بندش کے اثرات نظر آرہے ہیں۔ زائچہ میں دماغی صلاحیتوں سے متعلقہ سیارگان عطارد، مشتری اور قمر حالت حبوط میں ہے۔ جس کی بنا پر آپ میں انتشاری کیفیت، غصیلہ پن، منفی شدت نظر آرہی ہے۔ ایسے میں آپ ماحول اور معاشرے میں مشکل سے ہی ایڈجسٹ ہو سکے گے۔ مستقل ناکامیوں اور معاشرتی دباﺅ کی وجہ سے ذہنی تناﺅ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جس کی بناءپر بہت سی نفسیاتی امراض لاحق ہو گئی ہیں۔ روحانی سے دماغی ترقی کے لئے لوح عطارد بنوائیں۔ صدقات دیں اور ردِ نحوست کا وظیفہ پڑھیں۔

مشکلات و پریشانیاں

عمران علی، خوشاب

سوال: میری ساری عمر مصیبتوں اور رکاوٹوں میں گزری ہے۔ میری شادی کب ہو گی اور ریٹائر منٹ کے بعد بھائیوں کے ساتھ کاروبار کرنا بہتر رہے گا یا نہیں؟

جواب: شراکت آپ کو راس نہیں آئے گی، آپ ایسا کام کریں جس میں آپ کی خود مختاری برقرار رہے۔ کوشش کرنے سے اگلے سال کے دوران میں آپ کی شادی ہو سکتی ہے۔

کیرئیر

سلمان علی، اوکاڑہ

سوال: میرے کیرئیر کے بارے میں بتا دیں۔ میرے پاس ملازمت نہیں ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ کیا میں بیرون ملک چلا جاﺅں گا؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق 2018 اور 2019 آپ کے لئے مشکلات کا باعث بنے گا۔ 2019 کے بعد حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ 2021, 2020 اور 2022 آپ کے لئے بہترین سال ہوں گے۔ انشاءاللہ سفر میں کامیابی ملے گی۔ مایوس نہ ہو۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم