وزیر اعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کو وزارتیں دی جائیں گی۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد علی زیدی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور اعظم سواتی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا،علی زیدی کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ جبکہ علی امین گنڈا پور کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان دیے جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک قلمدان کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جب کہ کابینہ ڈویڑن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا،کابینہ ڈویڑن کے ٹونیٹیفیکیشن کے مطابق فروغ نسیم وزارت قانون و انصاف، اسد عمر وزیر خزانہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ، شیخ رشید احمد وزیر ریلوے ، فواد چوہدری وزیر اطلاعات اور غلام سرور خان وزارت پیٹرولیم ڈویڑن کے وزیر ہیں۔
اسی طرح طارق بشیر چیمہ کو وزارت ریاستی سرحدی امور (سیفران) ، نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن، شفقت محمود کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری، زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداوار، شیریں مزاری کو انسانی حقوق، خسرو بختیار کو پلاننگ اینڈ ریفارمز اور عامر محمود کیانی کو نیشنل ہیلتھ سروسز کا قلمدان دیا گیا ہے،شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داود کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔