A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشت گردوں اسلحہ ،بارودی مواد سمیت گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشت گردوں اسلحہ ،بارودی مواد سمیت گرفتار

Sep 02, 2018 | 20:16:PM

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی ملتان نےکاروائی کرتے ہوئے بستی شور کوٹ ملتان سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اوربارودی مواد سمیت گرفتار کر کے یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد اقبال ،عثمان ضیا ءاور حسنین معاویہ شامل ہیں جن کے قبضے سے 4ہینڈ گرنیڈ، 30بور کا پسٹل ،جہادی لٹریچر اور فنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں ،ان گرفتار دہشت گردوں سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ دہشتگرد 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم اہم ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ان کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ، واقعہ کا مقدمہ پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی ملتان میں درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں