”امریکی امداد رکنے سے ۔۔۔“تجزیہ کار سلمان غنی نےایسی بات کہہ دی کہ اسلام آباد میں بیٹھی اشرافیہ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائے گی

”امریکی امداد رکنے سے ۔۔۔“تجزیہ کار سلمان غنی نےایسی بات کہہ دی کہ اسلام ...
”امریکی امداد رکنے سے ۔۔۔“تجزیہ کار سلمان غنی نےایسی بات کہہ دی کہ اسلام آباد میں بیٹھی اشرافیہ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان سے جاتے ہوئے اپنا ملبہ پاکستان پر ڈال کر چلا گیاہے، امریکی امداد ر کنے سے اچھا ہوا کیونکہ یہ امداد اسلام آباد میں بیٹھی اشرافیہ کیلئے ہوتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ امریکہ جاتا ہوا اپنا ملبہ پاکستان پر ڈال کر چلا گیاہے ، پاکستان نے اپنی جنگ جیت لی لیکن امریکہ اپنی جنگ جیتنے میں ناکام رہا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی امداد رکنے سے اچھا ہوگا ۔ یہ امداد اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی اشرافیہ کیلئے ہوتی ہے ۔ اب امریکہ کی امداد سے جان چھڑا لینی چاہئے ۔ امریکہ سپر پاور افغانستان میں 17سال سے ذلیل و رسواءہواہے لیکن وہ فتح کا اعلان نہیں کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا خطے میں ایجنڈا واضح ہے اور وہ بھارت کی چودھراہٹ قائم کرناچاہتا لیکن پاکستان یہ نہیں ہونے دیگا اور امریکی اس بات کواچھی طرح جانتے ہیں۔

مزید :

قومی -