آو تمہارے بیمار باپ کا علاج کرواتے ہیں،3افراد نے23سالہ لڑکی کو ہوٹل میں بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)3ملزمان نے مظفر نگر کی رہائشی23 سالہ لڑکی کو باپ کے علاج کروانے کا لالچ دے کرہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع مظفر نگرمیں اتوار کو 23 سالہ ایک لڑکی نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ باپ کے علاج کروانے کے بہانے بھارتیہ کسان یونین کے یوتھ یونٹ کے صدر سمیت دو افراد نے اسے پر ہری دوار کے ایک ہوٹل میں اس کی اجتماعی ز یادتی کانشانہ بنایا ہے، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف آدرش منڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے،پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے، پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے۔