چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی،اہم رہنما نے قاف لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا 

چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی،اہم رہنما نے قاف لیگ میں شامل ...
چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی،اہم رہنما نے قاف لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی چودھری شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار چودھری ولید اکرم بھنڈر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ق  میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی کےمطابق تحریک انصاف کےرہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈر چودھری شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار چودھری ولید اکرم بھنڈرنے  چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے شاہد اکرم بھنڈر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے تمام محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والوں کیلئے کھلے ہیں، ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے،سیاست اگر عوام کی خدمت سمجھ کر کی جائے تو اس سےبڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں۔شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ ہمارے پرانے خاندانی مراسم ہیں، جب بھی چودھری صاحبان سے ملتے ہیں تو محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، پی ٹی آئی میں اقربا پروری کا راج ہے، حلقہ کی عوام اپنے کاموں کے متعلق پوچھتے ہیں تو سامنا کرنا مشکل ہو جاتا ہے، چودھری پرویزالٰہی ہماری جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ہم اس پر پورا اتریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -