اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور اے این پی میں اتفاق

اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور اے این پی میں اتفاق
اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور اے این پی میں اتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جانے پراتفاق کیا ہے۔ اتفاق رائے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا گیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقی پسند جماعتوں کے کردار پر بات چیت کی گئی۔اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔ ایمل ولی خان نے دوران گفتگو کہا کہ نیب کے ذریعے سلیکٹڈ احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، نیب، پی ٹی آئی کا سیاسی ونگ بن چکا ہے۔

مزید :

قومی -