نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ن لیگ کے سارے شوق۔۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نےایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

 نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ن لیگ کے سارے شوق۔۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نےایسی ...
 نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ن لیگ کے سارے شوق۔۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نےایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو واپس لانے کیلئے(ن) لیگ کے سارے شوق پورے کردیں گے،میاں نوازشریف کے دور حکومت میں معیشت برباد کی گئی، مسلم لیگ (ن) پر اخلاقی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ ان کے لیڈر میاں نوازشریف وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک میں شرافت، ایمانداری کو کمزوری سمجھنے کا کلچر مسلم لیگ ن نے متعارف کرایا،میاں نوازشریف کے دور حکومت میں معیشت برباد کی گئی،میاں نوازشریف نے منی ٹریل  نہیں دی لیکن عمران خان نے دی، ملک کو بردباد کرنے والے اکٹھے نہیں ہوسکتے، میاں نوازشریف کو واپس لانے کیلئے(ن) لیگ کے سارے شوق پورے کردیں گے، ن لیگ پر اخلاقی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ اُن کے لیڈر میاں نوازشریف وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں ۔شبلی فراز نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آیا تو اپوزیشن نے نیب بل کا شور مچانا شروع کردیا، یہی وہ این آر او تھا جس کا اپوزیشن مطالبہ کر رہی ہے، اپوزیشن فیٹف بل پر نیب بل میں ترمیم کر کے کرپشن کی نئی تعریف پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی جا رہے ہیں،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے  وزیراعظم جلد منصوبوں کا اعلان کریں گے، سندھ حکومت کو 12سال ہوگئے ہیں جو کراچی کیلئے اتنے فنڈز جاری کئے گئے،ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ پیسے کہاں لگے؟وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کیلئے خصوصی پیکج لے کر جا رہے ہیں، ان منصوبوں کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کیلئے طریقہ کار بھی وضع کریں گے۔ کے الیکٹرک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ کے الیکٹرک کا سسٹم دیگر ڈسٹریبیوشن کمپنیوں سے مختلف ہے، گزشتہ حکومتوں نے توانائی کے جو مہنگے معاہدے کئے تھے اس سرکلرڈیٹ کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت پوری کوشش کر ہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثہ جات کے حوالے سے خبر چھپی ہے وہ اس کا جواب دے دیں گے۔

مزید :

قومی -