سٹی ٹریفک پولیس ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف متحرک 

سٹی ٹریفک پولیس ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف متحرک 

  

لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف متحرک، ٹریفک افسران کے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن عارف بٹ کی گلاب دیوی ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال،ڈی ایس پی منیر احمد ہاشمی کی سروسز ہسپتال،ڈی ایس پی اچھرہ نے شیخ زید ہسپتال،ڈی ایس پی شاہدرہ وسیم احمد کی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ اور لیڈی ولنگٹن سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی ایس پی سٹی راشد حیات نے سٹی سرکل کے ہسپتالوں کے باہر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے سرکل افسران کو اہدیت کی کہ ہسپتالوں کے باہر پارکنگ انتظامات کا گاہ بگاہ جائزہ لیں اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ شہریوں کی سہولت اور ایمرجنسی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ خود بھی سرپرائز وزٹ کروں گا، رانگ پارکنگ کیخلاف متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا۔ ۔

مزید :

علاقائی -