احتساب عدالت، گجرات پولیس کرپشن کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

احتساب عدالت، گجرات پولیس کرپشن کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس میں اربوں روپے کرپشن کے سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی  عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور، سابق ایس ایس پی رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیاہے کیس کے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں  سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگرملزمان جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم ایس پی محمد ریاض کی جانب سے دستخط کی تصدیق کے لئے درخواست دائر کی گئی،سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز، سابق ڈی پی او کامران ممتاز، سابق ایس پی محمد ریاض کی عدالت عالیہ سے ضمانت منظور کی جاچکی ہے،نیب کی جانب سے ملزمان متعلق ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،واضح رہے کہ اس کیس میں کچھ ملزمان کو پلی بارگینگ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جن میں صغیر انور، غلام سرور وغیرہ شامل ہیں۔

،نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان پر پولیس ملازمین کی کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والے ڈیزل میں بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈز میں بھی خوردبرد کی ہے۔

مزید :

علاقائی -