آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی4 روز کی توسیع کردی ہے،عدالت نے نیب کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے،ملزمان امتیاز حیدر اور بلال قدوائی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل کئے جاچکے ہیں،عدالت نے حکم دیاہے کہ گواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کے 2 گواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ اس کیس میں شریک ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی۔

مزید :

علاقائی -