لاہور سٹی پراجیکٹ کرپشن کیس، 2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور سٹی پراجیکٹ کرپشن کیس، 2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ میں اربوں روپے کرپشن کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزموں کو 5ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،گزشتہ روز ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم حماد ارشد نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم وصول کی۔

مزید :

علاقائی -