124 زیر تربیت سب انسپکٹرز کوکورس بی مکمل ہونے پر بریفنگ

124 زیر تربیت سب انسپکٹرز کوکورس بی مکمل ہونے پر بریفنگ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے 10 خواتین سمیت 124 زیر تربیت سب انسپکٹرز کوکورس ''B'' مکمل ہونے پر بریفنگ دی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس بھی اس موقع پرموجود تھے 6 ہفتوں پر محیط کورس " "B میں زیرتربیت سب انسپکٹرز کو پولیس لائنز اسٹیبلشمنٹ ورکنگ بارے تربیت دی گئی تربیتی سیشن کے دوران افسران کو پیشہ ورانہ فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی کے ساتھ ساتھ کردار سازی کے حوالے سے بھی لیکچرردیئے گئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ نیک دل، محنتی اور ایماندار افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں کسی بھی قسم کا پریشر یا ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ 

مزید :

علاقائی -