چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر کا نسٹیبل سمیت 3افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جبکہ شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ملزمان کرول پنڈ سے ابرار نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کر کے فرار ہوئے۔ ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار نے ملزمان کا پیچھا کیااور شاہدرہ میں نے فائرنگ کر دی. جس کے نتیجے میں سینے پر فائر لگنے سے ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا اورملزمان موقع پر چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں پرانی انارکلی کے علاقے نیئپر چوک میں موبائل شاپ تین ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے دکاندار ندیم اور اس کے بیٹے نوید کو زخمی کر دیا۔ جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے ثاقب کے گھر سے 5لاکھ55 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 4لاکھ80ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکووں نے سعید کے گھر گھس کر3لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔شالیمار میں ڈاکووں نے اکبر کے گھر سے 1لاکھ 65ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں ڈاکووں نے علی حسن کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا شادمان میں ڈاکووں نے عتیق سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، نصیرآباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے نواز سے40 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لوہر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احسان سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ فیکٹری ایریا اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں اور مغلپورہ، کاہنہ اور راوی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔