وزیراعظم کی ہدایت: پٹرولیم کے نرخ منجمد!

وزیراعظم کی ہدایت: پٹرولیم کے نرخ منجمد!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی اور یکم ستمبر سے پہلے والی قیمتیں ہی بحال رکھی گئی ہیں، اس کے لئے حکومت نے 5روپے فی لیٹر لیوی میں کمی کی ہے۔ یہ سفارش وزیراعظم نے رد کی کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ اوگرا نے مجموعی طور پر8روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا۔ پٹرول کے نرخ 5سے 7روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم کو کیس بھجوایا تو انہوں نے یہ تجویز ہی مسترد کر دی۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تمام اشیاء کے نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہیں اور پہلے سے گرانی کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑتا ہے۔جہاں تک اوگرا کی سفارش کا تعلق ہے تو اس پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بلکہ جو سودے پہلے کئے گئے وہ موجودہ نرخوں سے کہیں کم پر ہوئے تھے۔ عوام نے وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے عمل  پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -