آٹا دستیاب، نرخ مناسب!

آٹا دستیاب، نرخ مناسب!

  

پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو آٹے کی فراہمی کے لئے پانچ ارب روپے ماہانہ سبسڈی کی منظوری دی اور ساتھ ہی فلور ملز مالکان کو سرکاری گوداموں سے روزانہ17ہزار ٹن گندم بھی  فراہم کرنا شروع کر دی ہوئی ہے۔ یہ گندم سرکاری نرخوں پر ہی مہیا کی جاتی اور یہ یقین حاصل کیا جاتا ہے کہ آٹا پنجاب حکومت کے مقررہ نرخوں 860 روپے(20 کلو تھیلا) اور 430 روپے (10کلو تھیلا) کے حساب سے فروخت ہو گا، محکمہ خوراک کے مطابق بازار میں آٹا سرکاری نرخوں پر کھلے عام دستیاب ہے۔ اگر کسی شہری کو شکایت ہو تو وہ شکایت بھی کر سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق آٹے کا معیار بھی برقرار رکھا گیا ہے۔یہ اچھا اقدام ہے، عمومی شکایت نہیں تاہم دور دراز کے لوگ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شہروں کی طرح قصبات کا بھی خیال رکھا جائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -