53 پبلک پراسیکیوٹرز کے  تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

     53 پبلک پراسیکیوٹرز کے  تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سیکرٹری پراسیکیوشن نے بڑی تعداد میں پراسیکیوٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، سیکرٹری کی منظوری سے 53 پبلک پراسیکیوٹرز  کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور50 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،قریبی اضلاع میں ٹرانسفر کئے جانے والے پراسیکیوٹرز ٹی اے ڈی اے نہیں لے سکیں گے، اس سلسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ودیگر ذمہ داروں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن جاری 

مزید :

صفحہ آخر -