لاہور ہائیکورٹ کے 9 اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں،تعیناتیوں  کے احکامات جاری

  لاہور ہائیکورٹ کے 9 اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں،تعیناتیوں  کے احکامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے 9 اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار محمد لیاس خان کا کریمنل برانچ ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ لاہور،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد حنیف کاملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ پرمینجمنٹ اینڈ آپریشن برانچ،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صادق کا ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ پر مینٹیننس برانچ،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اقبال کا ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ پر سکیورٹی برانچ،اسسٹنٹ رجسٹرار غلام مرتضی کا پرنسپل سیٹ سے ملتان بنچ میں بلڈنگ برانچ،اسسٹنٹ رجسٹرار لیاقت علی کا بہاولپور بنچ سے پرنسپل سیٹ،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صدیق کا اکاؤنٹس برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار ابوالحسن علی احمد کا پروکیورمنٹ برانچ سے اکاؤنٹس برانچ اوراسسٹنٹ رجسٹرار خالد نذیر علوی کا جے اینڈ ایم برانچ سے پروٹوکول ون برانچ میں تبادلہ کردیاگیاہے،تبدیل ہونے والے تمام اسسٹنٹ رجسٹرارز کو 4 ستمبر تک نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تقرر وتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -