ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسرجاوید اقبال کی درخواست پر سماعت

      ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسرجاوید اقبال کی درخواست پر سماعت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے افسر کو تبادلے کے باوجود ریلیو نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست ڈی جی ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا  مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکا موقف تھاکہ وہ ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے لاہور آفس میں تعینات ہیں،درخواست گزار کے محکمہ نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور درخواست گزار کو ریلیو نہیں کررہے،درخواست گزار کے پاس متعدد انکوائریز زیر التوا ہونے کی بناء پر ریلیو نہیں کیا جا رہا، قانون کے مطابق تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو روکا نہیں جاسکتا، ڈی جی ایف آئی اے کو بھی اس حوالے سے درخواست دے رکھی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ کو درخواست گزار کو ریلیوکرنے کا حکم جاری کیاجائے۔

سماعت 

مزید :

صفحہ آخر -