محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او سمیت 3افسروں کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور 

   محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او سمیت 3افسروں کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس سجاد علی شاہ اور مسٹر جسٹس سیدمظاہرعلی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او سمیت تین افسروں کی برطرفی کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں فاضل بنچ نے سید باقر رضا وغیرہ کی اپیلوں کی سماعت کی،انہیں چھانگا مانگا میں تعیناتی کے دوران مالی بے ضابطگیوں اور خوردبرد کی بنیاد پر نوکری سے نکالاگیاتھا،سروس ٹربیونلز سے اپیلیں خارج ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے ان کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے،اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل راجہ عبدالرحمن نے کہا کہ درخواستیں سماعت کے لئے منظور ہونے کے بعد پانچ چھ سال تک ان کی دوبارہ سماعت نہیں ہوتی جس پر عدالت نے رجسٹرارآفس کوہدایت کی کہ اس درخواست کوآئندہ سال سماعت کے لئے مقررکردیا جائے۔
سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -