عمران خان کی ہمدردی اور پرجوش الفاظ کا شکریہ،جاپانی وزیر اعظم

عمران خان کی ہمدردی اور پرجوش الفاظ کا شکریہ،جاپانی وزیر اعظم

  

  ٹوکیو(آئی این پی) جاپان کے  وزیر اعظم شنزو ایبے  نے عیادت  پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاک جاپان تعلقات  میں مذید بہتری آئے گی۔  منگل کوسماجی رابطے کی ویب  سائیٹ ٹویٹر پر  وزیر اعظم عمران خان کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے جاپان کے وزیر اعظم  نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان آپ کے ہمدردی اور پرجوش الفاظ کا شکریہ،پاک جاپان تعلقات کو مذید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات مذید مضبوط ہونگے۔

جاپانی وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -