میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، زرداری  پر 9ستمبر کوفرد جرم عائد کی جائیگی 

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس، زرداری  پر 9ستمبر کوفرد جرم عائد کی جائیگی 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کر دی۔ سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -