سندھ حکومت کا 15ستمبر سے ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

    سندھ حکومت کا 15ستمبر سے ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا ...

  

 کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری ونجی سکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا کہ تمام سرکاری ونجی سکولز ایس اوپیز کیساتھ کھولے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے سکولوں کی انتظامیہ، طلبا، اساتذہ کیلئے ایس او پیز جاری کی ہے، جس پر سکول مالکان و انتظامیہ کا عمل درآمد ضروری ہے۔ سکولوں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ سکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز میں باقاعدگی سے جراثیم کش سپرے کیا جائے، کلاس روم میں طلبہ کے بڑے اجتماع سے بچنے کیلئے سکول کے اوقات کارمقرر کریں اور پری پرائمری، پرائمری، لوئر سیکنڈری اور اپر سیکنڈری کے طلبا کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے۔ طلبہ اور اساتذہ کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور صبح کی اسمبلی متعلقہ کلاس روم میں ہونی چاہئے جبکہ کوویڈ۔19 علامات کے حامل طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کوسکولوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ آخر -