امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا افغان صدر کو فون،طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

 امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا افغان صدر کو فون،طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اورکہاہے کہ امریکا افغان عوام کیلئے زبردست قربانیاں دینے والی افغان فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں رہنماوں نے بلا تاخیر انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ اوبرائن نے خود مختار، جمہوری اور متحد افغانستان کے لیے امریکی تعاون کا اعادہ کیا۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے افغان صدر سے یہ بھی کہا کہ امریکا افغان عوام کے لیے زبردست قربانیاں دینے والی افغان فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
افغان صدر کو فون

مزید :

صفحہ آخر -