پروازوں پرپابندی،پی آئی اے کافیصلے کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ 

 پروازوں پرپابندی،پی آئی اے کافیصلے کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ 

  

 لاہور(این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر6 ماہ کی پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جولائی میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کو پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا  پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اور ایاسا آڈٹ اعتراضات دور نہ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اپیل کے لئے تمام کارروائی مکمل کئے جانے کے بعد اپیل مؤخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراب سی اے اے کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ایاسافیصلے کا انتظار کیا جائے گا  ایاسا اورایاٹا آڈٹ اہلکاروں نے بطورریگولیٹری سی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں  اعتراضات میں پائلٹس کو لائنس کے اجرا ء سے متعلق طریق کاراور متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہے بطورریگولیٹری طیاروں سے متعلق سیفٹی اقدامات اورسرٹیفکٹس اجرا ء پربھی اعتراضات موجود ہیں بتایا گیا ہے کہ سی اے اے کے بطورریگولیٹر کلیئرنس کے بغیراپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے اوراپیل مستر دہونے پر پروازوں کی معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کا بھی خدشہ ہے  ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پر دائر کی جائے گی  اپیل سے متعلق تمام تیاری مکمل کر رکھی ہیں۔

پی آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -