گرین ویلی سپر مارکیٹ ا سلام آباد کی چوتھی برانچ کا شاندار افتتاح 

  گرین ویلی سپر مارکیٹ ا سلام آباد کی چوتھی برانچ کا شاندار افتتاح 

  

لاہور (پ ر) چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے اسلام آباد میں گرین ویلی کی چوتھی برانچ کا شاندار افتتاح کیا۔بین الاقوامی معیا ر کے اس سٹور میں ہر قسم کے مقامی اور بین الاقوامی لائف سٹائل فوڈاور نان فوڈ پراڈکٹس دستیاب ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آبا میں بے پناہ مقبولیت کے بعد گرین ویلی سپر مارکیٹ نے اب ڈپلومیٹک انکلیو، اسلام آباد میں جڑواں شہر کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے ربن کاٹ کر گرین ویلی کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں بین الا قوامی معززسفارتکاروں میں سے جمہوریہ آزر بائی جان کے سفیر،جمہوریہ تاجکستان کے سفیر، ریاست فلسطین کے سفیر،اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر، ترکمانستان کے سفیراور جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرسمیت شہر کی دیگر مشہور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے گرین ویلی اسلام آباد کے پریمئیم پراڈکٹس کو بہت سراہا۔ ’لامحدود‘اور ’سب کچھ ایک ہی چھت تلے دستیاب‘ گرین ویلی سپر مارکیٹ کے تصور کو بیان کرتا ہے۔یہاں نیشنل اور انٹرنیشنل براندز کی وسیع رینج موجود ہے جن میں بہت سی چیزیں پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی گئیں ہیں۔ معزز مہمانوں نے گرین ویلی فارم کے عمدہ پراڈکٹس کی بھی تعریف کی۔گرین ویلی میں 100 فی صد ویجیٹیرین فیڈپر پلی ہوئی غذائیت سے بھرپورمرغیوں کا گوشت مہیا کیاجا رہا ہے۔اس سٹور میں عالمی سطح کی بیکری اور پیٹسیری سیکشن بھی شامل ہے۔جن میں نئی اقسام کے کیکس اور آ رٹیسین بریڈ زبھی شامل ہیں جیسے اورگینک سیڈ مکس،گلوٹین فری بریڈز، سارڈو بریڈز کی اقسام بھی شامل ہیں۔بیکری کا سیٹ اپ ایک تجربہ کا ر ایکسپررٹ نے بنایاہے جو گرین ویلی کے خریداروں کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔سیکشن کے بعد سیکشن، شلف کے بعد شلف، آج گرین ویلی اقوامی اور بین الاقوامی تجارت کی ایک وسیع رینج پیش کر رہاہے۔ گرین ویلی کا وسیع مچھلی کاؤنٹر غیر ملکی دریاؤں اور سمندروں کے علاوہ تازہ لوکل مچھلی بھی فراہم کرتا ہے جو کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے رہائشیوں میں بہت پسند کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ یہا ں لوکل، امپورٹڈ گروسری، گوشت و مچھلی کاؤنٹر، پھل اور سبزیاں، کھلونے الیکٹرونکس و ٹیکنالوجی، کاسمیٹکس و پرفیومری،سکن کئیر،گاڑی کی اشیاء، لائٹس اینڈ ڈیکور، برتن، کچن کاساما ن اور سٹیشنری سے لیکر اپنی نوعیت کامنفردبے بی سیکشن بھی موجود ہے۔گرین ویلی بحریہ ٹاؤن کا ریٹیل پراجیکٹ ہے۔جس میں 25 سے زائد سپیشلائیزڈ ڈیپارٹمنٹ ہیں۔اور یہ پاکستان کا پہلا ریٹیلر ہے جس نے بین الاقوامی ریٹیل ایوارڈ جیتاہے۔گرین ویلی  ISOا ورHACCP کی حامل پاکستان کی پہلی سْپر مارکیٹ ہے۔   

مزید :

صفحہ آخر -