وکلاء کی فلاح وبہبوداولین ترجیح ہے، سلطان محمد خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر انکے تمام مسائل حل کریں گے۔ وکلاء معاشرے میں مظلوم کو انصاف دلانے میں وکلاء کا کلیدی کردار رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون نے منگل کے روز پشاور میں ڈسٹرکٹ کرک،ڈسٹرکٹ لکی مروت،تحصیل تحت نصرتی اور تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بار ایسوسی ایشنزکے نو منتخب کابینہ اراکین سے حلف برداری کے متعلق منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے بارز کے نومنتخب اراکین سے حلف بھی لیا۔ ڈسٹرکٹ کرک بار کی سربراہی صدر جان عالم ایڈوکیٹ اور لکی مروت بار کی سربراہی صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر قانون نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو دس دس لاکھ اور تحصیل بارز کو پانچ پانچ لاکھ کی گرانٹس بھی حوالے کئیں۔