مرحوم طاہر محمود کھوکھر بیباک صحافی اور ملنسار انسان تھے، مجیب الرحمن شامی 

    مرحوم طاہر محمود کھوکھر بیباک صحافی اور ملنسار انسان تھے، مجیب الرحمن ...

  

شرقپور شریف (نمائندہ پاکستان) روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے منڈی فیض آباد پہنچ کر ملک مرتضیٰ کھوکھر اور ملک عمران کھوکھر کے بھائی روز نامہ پاکستان کے رپورٹر ملک محمد طاہر محمود کھوکھر مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی المناک موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق فرمائے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطاء فرمائے۔مرحوم طاہر محمود کھوکھر بلا شبہ ایک بیباک صحافی،انتہائی خوش مزاج اور ملنسار انسان تھے۔اس موقع پر ملک منظور احمد، محمد فاروق چوہدری، شہزاد ایاز علی، چوہدری عنصر علی، محمد عرفان کھوکھر، امتیاز پہلوان، صحافی شیخ عدیل اشرف، ملک تاج محمد ساغر،حاجی خلیل احمد، چوہدری فاروق تارڈ،حاجی طارق اقبال،ملک اقبال احمد شاکر،ڈاکٹر ندیم خالد، ملک منیر احمد،حاجی اعظم علی، حاجی خلیل احمد ماسٹر، جاوید احمد شیخ، محمد عثمان،شیخ محمد عمر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔دریں اثناء مجیب الرحمن شامی نے منڈی فیض آباد سے واپسی پر شرقپور شریف دربار حضرت میاں شیر محمد ؒ پر حاضری دی اور صحافیوں کے ہمراہ گدی نشین صاحبزادہ میاں جلیل احمد ایم پی اے سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ اولیا کرام کی کرامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مجیب الرحمن شامی 

مزید :

صفحہ آخر -