رستم،لوڈر اور بائیک  میں تصادم،1 جاں بحق 

  رستم،لوڈر اور بائیک  میں تصادم،1 جاں بحق 

  

رستم(نمائندہ پاکستان) لوڈر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، لوڈر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر دیا۔ واقعات کے مطابق حالق آباد رستم کے رہائشی فیاض اللہ ولد رید اللہ موٹر سائیکل پر مردان میڈیکل کمپلیکس ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ مردان روڈ پر نواں کلی کے قریب تیز رفتار لوڈ جیسے بخت جلال سکنہ سر غونڈے رستم چلا رہا تھا نے اسکو زور سے ٹکر ماردیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فیاض اللہ شدید زخمی ہو گیا جیسے بحالت مجروحیت مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ لوڈ ڈرائیور بخت جلال سکنہ سرغونڈے کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -