پنجاب میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

  پنجاب میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب میں پولیو کے  2 مزید کیسز  سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 اور ملک  بھر میں 67 ہو گئی ہے۔ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام پنجاب کیمطابق پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورکے اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8 ماہ تھی،جس کیدونوں ہاتھ اور پاؤں متاثر تھے اور  یہ بچہ وفات پاچکا ہے۔دوسری جانب بہاولپور میں پولیو سے  13 سالہ بچہ متاثر ہوا ہے جس کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے۔

 پولیو 

مزید :

صفحہ آخر -