سیلابی ریلے کے باعث 8انچ قطر مین سپلائی لائن کو نقصان

سیلابی ریلے کے باعث 8انچ قطر مین سپلائی لائن کو نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)چکوال اور تلہ گنگ کے درمیان علاقوں میں سیلابی ریلے کے باعث 8انچ قطر مین لائن سپلائی کو نقصان ہونے سے ملحقہ علاقوں میں سپلائی کی فراہمی بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چکوال اور تلہ گنگ کے درمیانی گاؤں نکہ کہوٹ کے قریب گمبھیرنولہ میں زبردست سیلابی ریلے کے باعث متعدد دیہاتوں میں سوئی ناردرن گیس کی8انچ قطر مین سپلائی لائن سے فیڈنگ گیس کی فراہمی کو نقصان پہنچا ہے۔مسلسل شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مین سپلائی لائن متاثر ہوئی۔ مزید نقصان سے بچنے کے لئے تلہ گنگ شہر اور ملحقہ علاقوں نکہ کہوٹ،دھرابی،بھیکاڑی،بلکسر،مرید گاؤں،مرید پی اے ایف بیس اور چکوڑا گاؤں کوگیس کی فراہمی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -