تخت بھائی،ریسکیو  1122 اہلکار اعزاز کے  ساتھ سپرد خاک 

تخت بھائی،ریسکیو  1122 اہلکار اعزاز کے  ساتھ سپرد خاک 

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کے اہلکار فرمان اللہ کو پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا.ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ نمازجنازہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مردان کمال شاہ ریسکیو 1122 افسران اور اہکاروں سمیت کثیر تعداد میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی شرکت. فرمان اللہ (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) گزشتہ روز  شیرگڑھ ہاتھیان میں واقع ریسکیو سٹیشن پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے کیلئے جاتے ہوئے ہاتھیان روڈ  پر ٹریفک حادثے میں سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے 4 دن ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگیا. نماز جنازہ آبائی گاؤں شیرگڑھ کتب گڑھ مردان میں ادا کی گئی. تدفین کے موقع پر ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -