حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی، عوام کو کیسے کریگی، شاہد خاقان
اسلام آ باد (آئی ا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی اصلیت آپ کے سامنے ہے، بیریئر لگا کر مریم نواز کو روکا گیا، کیوں؟ ایم این ایز اور ایم پی ایز بارش میں کھڑے ہیں، آج عوام کو دبایا جا رہا ہے، آج عوام پر انصاف کے دروازے بند ہیں، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پولیس کو کھڑا کر کے عوام کو روکا جا رہا ہے، حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی، عوام کو کیسے کریگی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا دنیا میں کہیں عدالتوں کے دروازے بند نہیں کیے جاتے، موجودہ حکومت میں ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے، وہ دن دور نہیں جب یہ بیریئر نہیں رہیں گے، ملک آج پولیس سٹیٹ بن چکا ہے، ایک خاتون پیشی پر آئی، بھاری فورسز یہاں تعینات کردی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی