ریگی ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں نے احتجاجی کیمپ لگایا 

  ریگی ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں نے احتجاجی کیمپ لگایا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ریگی ماڈل ٹاون کے رہائشیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ٹاون کے داخلہ گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون کے مکینوں کے مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور  ٹاون کے مکینوں کیساتھ کیے ہوئے وعدوہ کو عملی جامعہ پہنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا  احتجاجی کیمپ  میں کثیر تعداد میں ار ایم ٹی یوتھ فورم اور علاقہ مکینوں سمیت پراپرٹی ڈیلرز اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر  ار ایم ٹی یوتھ فورم کے صدر اضغرالیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 32سالوں سے حکومت کی عدم توجہ کے باعث ٹاون کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور انکو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ متعدد بار پی ڈٰ اے حکام اور  دیگر متعلقہ حکام کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے ٹاون کے مکینوں میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بار بار وعدے کیے گئے جو محض وعدوں تک ہی محدود رہے جبکہ عملی کوئی کام نہیں ہوسکا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،منسٹر فنانس تیمور سلیم جھگڑا اور  مشیر اطلاعات و بلدیات کامران بنگش سے مطالبہ کیا ہے ٹاون کے مکینوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے فلفور اقدامات اٹھائے جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو ریلیف مل سکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پی ڈٰ اے حکام کے خلاف نعرے درج تھے۔