ختم نبوتؐ پر سمجھوتہ اور سودا بازی کرنیوالے اسلام اور ملک کے غدار ہیں،فاروق جان 

ختم نبوتؐ پر سمجھوتہ اور سودا بازی کرنیوالے اسلام اور ملک کے غدار ہیں،فاروق ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ختم نبوت ﷺ پر سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے مشترکہ عقائد میں سے ہے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ختم نبوتﷺ کے خلاف اغیار کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اغیارکے خلاف ہر محاذ پرلڑنے کے لئے تیار ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے رہنماں سمیت ملک بھر سے علمائے کرام اور عوام کثیر تعداد میں ختم نبوت کانفرس میں شرکت کرینگے۔ یہ بات جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ارباب فاروق جان نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺکی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ختم نبوت کے خلاف سازشیں ہورہی ہے اس کے خلاف کسی بھی سازش کرنے والے کو کامیاب ہو نے نہیں دینگے۔ارباب فاروق جان نے کہا کہ 7ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے کانفرس کرینگے قائد جمیعت مو لانا فضل الرحمن اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماں سمیت ملک بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام اس میں بھر پور شرکت کر ینگے اور پشاور کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھے گی انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ختم نبوت کا انکار محال ہیعقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد میں سے ایک ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے جو لوگ ختم نبوت پر سمجھوتہ کرتے ہیں وہ اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ارباب  فاروق جان نے کہا کہ 7ستمبر1974 پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن تھاجس دن پاکستان کے آئین میں عقیدہ ختم نبوت ﷺکو اس کی مکمل روح کے مطابق نافذ کر دیا گیا تھا۔جس کا سہرہ اس وقت کے سیاسی رہنماؤ ں کے ساتھ ساتھ جمیعت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کے والد محترممفکر اسلام مفتی محمود رحمہ اللہ کو جاتا ہے۔جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت میں اہم کردار ادا کرکے قادیانیوں کو پاکستان کے قانون میں ہمیشہ کے لئے غیرمسلم قرار دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -