شبقدر،بجلی کے 3 فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل،عوام کو مشکلات 

  شبقدر،بجلی کے 3 فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل،عوام کو مشکلات 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  خواجہ وس، پیرقلعہ، بہلوال خیل سمیت دیگر فیڈروں پر گزشتہ 3دنوں سے بجلی مکمل طورپر بند۔ پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ پانی کی شدید قلت۔ مساجد سے اذان کی آواز بند ہونے لگا۔ واپڈا اہلکار خاموش۔ اتوار کے صبح11بجے سے منگل کے شام تک ایم این اے ملک انورتاج کے فیڈر خواجہ وس پر مسلسل 3دنوں تک بجلی مکمل طورپر بند رہی اسطرح سمنات، پیر قلعہ،سرو فیڈر پر بھی گزشتہ 72گھنٹوں سے بجلی بند ہے واپڈا حکام صرف پانچ منٹ بجلی چالو کرکے بھی بند کرتے ہیں جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی بند ہونے سے مساجد سے اذان کی آواز بند ہوگئی ہے جبکہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں واپڈا حکام کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی پر ابھی تک منتخب نمائندوں اور سیاسی جماعتوں نے بھی نوٹس نہیں لیا ہے اور پورا علاقہ تاریکی کا منظر پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -