علاج کیلئے ملک سے باہر جانے والے کو بھی واپس آنا ہوگا، اسلم اقبال 

     علاج کیلئے ملک سے باہر جانے والے کو بھی واپس آنا ہوگا، اسلم اقبال 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے جو جتنا بڑا چورہو وہ اتنا ہی زیادہ شور ڈال کر کرپشن چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ چند کرائے کے لوگ ساتھ لاکر اپنے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کراکے کرپشن چھپ نہیں سکتی، لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہ ہو نے کی دعویدار کی اب جائدادیں کہاں سے نکل رہی ہیں۔ ا ن کو حساب دینا پڑے گا۔ علاج کے لئے ملک سے باہر جانے والے کو بھی واپس آنا ہوگا، عدالتیں، نیب اور دیگر ادارے آزاد ہیں۔ انکے فیصلوں سے اگر انہیں ریلف ملے تو خوش ھوتے ہیں، فیصلے خلاف ہوں تو اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں۔ انکی لوٹ مار اور کرپشن عیاں ہوچکی ہے۔ صوبے بھر میں 20کلو آٹے کاتھیلا 860روپے اور 10کلوکاتھیلا430روپے میں ہر جگہ دستیاب ہے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار آج چاندنی چوک ڈھولن وال میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔ لوگوں کے زیادہ تر مسائل واسا، بجلی اور سوئی گیس کے اضافی بلوں اور سماجی اداروں سے متعلقہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر ماہ ساڑھے 6ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ 

اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -