سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری، انڈیکس مزید 266.33پوائنٹس بڑھ گیا،ڈالر مزید 15پیسے سستا، سونا 300روپے فی تولہ مہنگا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری، انڈیکس مزید 266.33پوائنٹس بڑھ گیا،ڈالر مزید 15پیسے ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 266.33 پوائنٹس کے اضافے سے41377.26پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ65.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 42ارب 75 کروڑ 82لاکھ روپے بڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 68.09 فیصد زائد رہی۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41096پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اورنڈیکس 41401پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 41400کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 0.65فیصد اضافے سے 41377.26پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس69.17پوائنٹس کے اضافے سے17776.37پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس161.87پوائنٹس کے اضافے سے29122.86پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز424کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 125میں کمی اور21میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 76 کھرب 93 ارب 12 کروڑ 81لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز787روپے کے اضافے سے11287روپے اورکولگیٹ پامولو202.49روپے کے اضافے3452.49روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو79روپے کی کمی1700روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائیل54.58روپے کی کمی سے1014.42 روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15پیسے کی کمی سے165.85روپے اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے166.3روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے گھٹ کر165.65روپے اور قیمت فروخت166روپے سے گھٹ کر 165.85 روپے کی سطح پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.20 روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.70روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50ُٰپیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید197روپے سے بڑھ کر 197.50ورپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی جب کہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1990ڈالر کی سطح پر جا پہنچی تاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے باعث عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں کی نسبت مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں صرف300روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ17ہزار700روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے سے 1لاکھ 909روپے روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -