ڈپٹی ڈائریکٹر کی بروقت کارروائی، خان پور نہر پر پانی کی بڑی چوری پکڑی گئی

ڈپٹی ڈائریکٹر کی بروقت کارروائی، خان پور نہر پر پانی کی بڑی چوری پکڑی گئی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمن نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خان پور نہر پر پانی کی بڑی چوری پکڑی لی تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں خان پور نہر کے قریب بابے کی کْٹیا کے مقام پر سترہ  (17)مختلف جگہوں سے 6 انچ کی  پائپ لگا کر پانی چوری کیا جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس بد عنوانی میں مقامی زمیندار ایکسئین جام داد خان، ایس ڈی ای او محمد اورنگزیب اور سب انجنئیر محمد افضل کی ملی بھگت شامل تھی،محکمہ انسداد بدعنوانی نے الطاف حسین ولد نذیر محمد کی شکایت پر پانی چوری کے خلاف فورا ًکارروائی کی،اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام ثبوت اکٹھے کر لئے ڈائریکٹر ویجلینس اینٹی کرپشن پنجاب عبدالسلام عارف جو کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر تمام تر کاروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کی مکمل چھان بین کے  بعد نامزد ملزموں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی  اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بل امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

پانی چوری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -