سینئر ترین ٹریول ایجنٹ نے بزنس مین پینل کے منشور کی منظوری دیدی

  سینئر ترین ٹریول ایجنٹ نے بزنس مین پینل کے منشور کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ کے12ستمبر کو ہونے والے نارتھ زون کے انتخابات کے لیے سینئر ترین ٹریول ایجنٹ نے بزنس مین پینل کے منشور کی منظوری دے دی،ٹیپ کو ٹکے ٹوکری کر دیا گیا،ٹریول ٹریڈ کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگائیں گے،ٹریول ایجنٹس کو ان کا حقیقی مقام واپس دلائیں گے،ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ کو متحد کر کے ایک قوت بنائیں گے،مصالحتی کمیٹی قائم کرنے سمیت منشور کے اہم نکات کتابی شکل میں لانے کا فیصلہ،نارتھ زون کے ممبران ٹیپ الیکشن لڑنے والوں کے ماضی اور حال سے واقف ہیں کس نے لوٹ مار کی یہ بھی کسی اور کو بتانے کی ضرورت نہیں،  12ستمبر کو کام کرنے والے پروفیشنل ٹیم کے مکمل پینل کو کرانے کا عزم،ڈیوس روڈکے مقامی ہوٹل میں بزنس پینلز کارپوریٹ کلاس امید واران میاں عامر سعید،آغا طارق سراج،سید یوسف رضوی،مسعود صادق ایسوسی ایٹس کلاس کے امیدواران محمد الیاس اور حسن مسعود مرزا کا اظہار خیال،اس موقع پر علیم جاوید چودھری،بابر غزنوی، ہمایوں رشید،خواجہ ندیم اسلم،میڈم عالیہ،صادق صابر،عامر ضیاء،محمد سلیم خان،مجید یوسف نے بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں کامیاب کرانے کی درخواست کی اور کہا کہ 12ستمبر کو میرٹ ووٹ بزنس مین پینلز کا بنتا ہے،ٹریول ٹریڈ کے پاس اب لٹانے کے لیے کچھ نہیں بچا،انہیں 12ستمبر کو سب مل کر ٹریڈ کی نئے سرے سے بنیادیں رکھیں اور پورے پینلکو کامیاب کرائیں۔
بزنس مین