پاکستان سے آم، مچھلی، کپڑادرآمد، قرضوں کی ادائیگی میں مدد کرینگے، جاپان کا اعلان 

پاکستان سے آم، مچھلی، کپڑادرآمد، قرضوں کی ادائیگی میں مدد کرینگے، جاپان کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی سفیرکونینوری متسودا نے کہا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد کرے گا۔جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے گزشتہ روزمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کیساتھ باضابطہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کوروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر دوبارہ استحکام اور توازن حاصل کر لے گا۔

جاپان اعلان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -