بلاول اور ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر بات چیت

   بلاول اور ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر بات ...

  

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان موجودہ صورت حال میں ترقی پسند سیاسی جماعتوں کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات میں ایک ساتھ چلنے کا عزم اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں میں اتحاد برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا دونوں رہنماؤں کا حکمران جماعت کی جانب سے نیب کے ذریعے جانب دارانہ احتساب کو مسترد کرنے پر بھی اتفاق کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوات سے کراچی اور گلگت سے بلوچستان تک طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد ضروری ہے،ملک بھر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر وفاقی حکومت کا مثبت کردار سامنے آنا چاہئیے،چاہے ایمل ولی خان نے کہا کہ ٹڈی دل ہو، کورونا وائرس یا طوفانی بارشیں، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سندھ کو لاوارث چھوڑا ہیپی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سندھ کے سنگین بحرانوں پر ہمیشہ سیاست چمکائی ہے،

 بلاول

مزید :

صفحہ آخر -