ہم سیاست سے بالا تر ہو کر سندھ کے عوام کی مدد کیلئے آئے ہیں: چودھری سرور

      ہم سیاست سے بالا تر ہو کر سندھ کے عوام کی مدد کیلئے آئے ہیں: چودھری سرور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجا ب چوہدری محمدسرور کا دورہ سندھ۔بارش اور سیلاب سے متاثر ہونیوالے 1لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا اعلان۔بیت السلام اور فر ینڈز آف پاکستان کے اشتراک سے دعاچوک میں راشن بھی تقسیم کیا۔کراچی سمیت دیگر علاقوں کے 10ہزار غر یب خاندانوں کو گھر وں کی تعمیر کیلئے اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 1لاکھ روپے تک بغیر سود کے قر ضہ بھی دیا جائے گا۔ گور نر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات۔کراچی میں دعوت اسلامی کے مر کز فیضان مدینہ اور سلانی ٹر سٹ کا بھی دورہ۔گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ بدین کا بھی دورہ کر یں گے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کراچی اور سند ھ کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں ہم بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور  2روز دورہ پر کراچی پہنچے جبکہ فلاحی تنظیم فر ینڈ ز آف پاکستان کے میاں طلعت،انوار اے غنی،میاں احسن اور اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب بھی انکے ہمراہ تھے۔بعدازں گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم سیاست سے مکمل طور پر بالاتر ہو کر سندھ اور کراچی کے عوام کی مدد کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ ملکر کام کر نا چاہتی ہے اور ا ب صوبائی حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -