پی ٹی ایم کے محسن داؤڑ کا ڈسٹرکٹ بار اور پریس کلب بونیر کا دورہ
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنماء ایم این اے محسن داوڑ نے اپنے ایک روزہ دورہ بونیر کے دوران ڈسٹرکٹ بار بونیر اور پریس کلب بونیر کا دورہ کیا۔پریس کلب بونیر میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ایم این اے محسن داوڑ نے کہاکہ پورے صوبہ خیبر پختون خواہ اور خصوصا ملاکنڈ ڈویژن کے غیور پختونوں نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور یہاں تک کہ انہوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر متاثرین کی زندگی بسر کی۔مگر اج ایک بار پھر پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹارگٹ کلنگ کے نام پر پختونوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔اور ایک ایک کرکے جرگہ کے مشران کو اس دنیاں سے رحصت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ نازک صورت حال میں قام پرست پختون رہنماؤں نے اپناکردار ادانہ کیا تو معاشرہ میں انکی حیثت ختم ہو جائے گی۔ایک نئے منصوبے کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں ایک نیا کھیل کھیلاجارہاہے۔موجودہ حالات سے پختون قوم کو اگاہ کرنے کے لئے پختون تحفظ مومنٹ پورے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ہر ضلع کے دورے کررہے ہیں۔موجودہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کنٹرول ہے۔ملک کے فیصلے وزیر اعظم کی بجائے کوئی اور کررہے ہیں۔دوسال پورے ہونے کے بعد عوام مزید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔اور جس تبدیلی کے لئے عوام نے عمران خان کو ووٹ دئے تھے۔وہ تبدیلی دوسال بعد بھی نظر نہیں ارہی ہے۔ایم این اے محسن داوڑ نے کہاکہ جمہوریت کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی کنٹرول میں ہے۔اور کوئی بھی میڈیا گروپ حقائق پر مبنی رپورٹنگ نہیں کرسکتا۔ایم این اے محسن داوڑ کے ہمراہ عبداللہ ننگیال گلہ مند وزیر اور بونیر سے تعلق رکھنے والے معروف پشتو شاعر منیر بونیری بھی انکے ہمراہ تھے۔