وزیراعظم نے کراچی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دیدی، مسودہ سندھ حکومت کو بھیج دیا، اسد عمر

     وزیراعظم نے کراچی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دیدی، مسودہ سندھ حکومت کو ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نیمنظوری دے دی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی اور ان ہم نے منصوبوں کا مسودہ حکومت سندھ سے شیئر کرلیا، امید  ہے چند روز میں متفقہ فیصلہ کرلیں گے تاکہ کام شروع ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے منصوبے اور ایریاز پر بات کرلی تھی جن میں پانی کی سپلائی، صفائی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے معاملات ہیں، اب اس کے اندرسکیموں پر بات ہوگی، ہماری تجویز ہے کہ کون سی لیڈ وفاق کے پاس ہو اور کون سی سندھ حکومت کے پاس، سندھ حکومت کے ساتھ فنڈنگ اور کام کا بھی میکنزم بنایا جائے گا، ہم نے پورا مسودہ سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ہم سب کی خواہش ہے کہ کراچی میں ایمرجنسی بنیاد پر کام کیا جائے، ہم ایک جذبے کے ساتھ کوشش کررہے ہیں تاکہ جلد سے جلد سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں اور گراؤنڈ پر کام شروع ہوجائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ درست بات ہے کہ کراچی میں گراؤنڈ پر کام نہیں ہوا، اگر ہم واقعی نیت رکھتے ہیں تو مشترکہ ذمہ داری لیں، سیاست کرنے کے لیے بہت چیزیں ہیں، سیاسی اختلاف  اور سیاست چلتی رہے گی، کراچی کے عوام کا جوحق ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -