پبی،میاں راشد حسین میموریل ہسپتال میں خاتون ڈاکٹروں   کی غفلت سے جاں بحق

پبی،میاں راشد حسین میموریل ہسپتال میں خاتون ڈاکٹروں   کی غفلت سے جاں بحق

  

 پبی (نما ئندہ پاکستان) میا ں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی غفلت کی و جہ سے خا توں دوران آپریشن جان بحق ہو ئی تفصیلات کے مطابق میا ں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں مسماۃ شاہدہ  دختر آمین ساکن سوات حال جلو زئی کی آپریشن تھی کہ دوران آپریشن خا تون جان بحق ہو ئی ان کے لواحقین نے کہا کہ یہ ڈاکٹروں اور ان کی سٹاف کی غفلت کی و جہ سے جان بحق ہو ئی ہے اس نے مریضہ پر بھر پور تو جہ نہیں اور ان کو ذیادہ نشہ دیا خا تون کے چھو ٹے چھو ٹے بچے یتیم ہو ئے انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان صو با ئی وزیر صحت تیمور جھگڑااور وفا قی وزیر دفاع پر ویز خان خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں ان کے خلاف کاروا ئی کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -