پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل

  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کا 24واں اجلاس آج (بدھ) دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے قائد حزب اختلاف حمز ہ شہباز کے پروڈکشن آر ڈر جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعہ کے خلاف احتجاج کئے جانے کا امکان ہے ۔ 
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -