دریائے سوات میں طغیانی چارسدہ میں کوئی خطرہ نہیں،ڈپٹی کمشنر

  دریائے سوات میں طغیانی چارسدہ میں کوئی خطرہ نہیں،ڈپٹی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیورو رپورٹ)دریائے سوات میں شدید طغیانی۔ چارسدہ میں سیلاب اور طغیانی کا کوئی بڑ ا خطرہ نہیں۔ دریاکے کنارے رہائش پذیر مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں سیلاب اور طغیانی کا کوئی بڑ ا خطرہ نہیں۔ دریاکے کنارے رہائش پذیر مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دریائے سوات میں اس وقت 40ہزار کیو سک ریلا چل رہا ہے۔ 90ہزار کیو سک ریلا آنے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر 180کیوسک ریلے کی گنجائش موجود ہے۔ دریائے سوات میں بہنے والا ریلا رات 8بجے چارسدہ کے مقام دریائے خیالی پہنچے گا۔ ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو سٹینڈ بائے کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور متعلقہ علاقوں میں سرکاری اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے۔