ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی آف پاکستان سٹیل کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیاددت یونٹی کے نمائندہ عبدالروف خان اور دیگر نے کی اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل میل کے ریتائرڈ ملازمین کو 2013سے وجبات ادا نہیں کیے گئے ہے جبکہ گزشتہ دنوں حکومت نے 11.44اراب روپے پاکستان سٹیل میل کو بطور قرضہ جاری کرنے کی منظوری دی جو واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے تاہم مذکورہ رقم میں نصٖف سے کم ملازمین کو ادئیگی ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سندھ نے 2020کو تمام ریٹائرڈ ملازمین کو 31اگست تک واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا لیکن حکومت نے عدالت کے حکم کی توہین کرتے ہوئے صرف 11.44ارب جاری کیے جو تمام ملازمین کی ادائیگی کیلئے نا کافی ہے جبکہ 18مئی کو عدالت میں پاکستان سٹیل انتظامیہ،وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت خزانہ و ڈپٹی اٹارنی جنرل نے 31اگست تک واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ سندھ کے حکم کے مطابق تمام ریٹائرڈ ملازمین و وفات پانے والے ملازمین کے مکمل واجبات ادا کیے جائے۔